جن قوموں نے اپنی ثقافت کو ختم کیا وہ قومیں تباہی وبربادی کاشکار ہوئیں ، شاہد خان

پشاور:پشتواداکار شاہد خان نے کہا ہے کہ آج 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور پشتون قوم اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔ پشتون قوم نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں اور ایک سازش کے تحت پشتون قوم کی ثقافت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے دنیا بھر میں منایا جارہا ہے کیونکہ پشتون قوم مہمان نواز اور خودار قوم ہے مگر ایک سازش کے تحت پشتون قوم کی ثقافت کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے جن قوموں نے اپنی ثقافت کو ختم کیا وہ قومیں تباہی وبربادی کاشکار ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پشتون کلچر ڈے منا یاجا رہا ہےاور پشتون قوم کے نوجوان اپنے کلچر کو فروغ دینے کیلئے روایتی لباس پہن کردنیا کو پیغام دیں کہ پشتون ایک زندہ قوم ہے اور ہمیشہ دشمن کا مقابلہ ڈٹ کر کیا ہے۔